ہمارے بارے میں

اس لامتناہی سکرولنگ کی دنیا میں جہان آنکھ کسی چیز پر چند سیکنڈ سے زیادہ ٹھرتی ہی نہیں، ایک مثبت اور تعمیری ویب سائٹ کن لوگوں نے کیوں شروع کی؟ یہ سوال بلکل اہم ہے۔

زندگی پرو کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگ جو وقت ڈیجٹل اور سوشل میڈیا پہ گزارتے ہیں اُس میں سے کچھ حصہ فائدہ مند سرگرمیوں میں بھی صرف کیا جائے۔ زندگی پرو ویب سائٹ نئی مہارتیں سیکھنے، دلچسب مستند مواد سے اپنے علم میں اضافہ کرنے، اور ایک دوسرے کی مدد سے اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہی بنائی گئی ہے۔

Life skills

زندگی پرو کی توجہ کا بنیادی مرکز پاکستانی اور خاص طور پر پاکستانی نوجوان ہیں۔ مصنوعی ذہانت بھی عمدہ معلومات معیا کرتی ہے لیکن پاکستان کے مخصوص حالات اور موضوعات اُس کی گرفت میں پوری طرح نہیں آتے۔ اس کے لیے ایک معاشرے میں خود موجود لوگوں کا تجربہ اور مشاہدہ چاہیے ہوتا ہے۔ عملی زندگی کی بصیرت درکار ہوتی ہے۔

زندگی پرو کو اُنھیں لوگوں کا تعاون حاصل ہے جو وسیع مطالعہ اور تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستانی معاشرے کی گہرائی اور پیچیدگی کو سمجھتے ہیں۔

ہمارے پوری توجہ اس بات پہ ہے کہ آپ تک جو بھی معلومات پہنچائی جاہیں وہ مکمل طور پر مستند ہوں۔ یعنی اہم آرٹیکلز کی اشاعت اور کتابوں کے مختصر مگر انتہائی فائدہ مند خلاصوں کے ساتھ دلچسب ویڈیوز لائیو سیشنز اور انٹراکٹو ورکشاپز کے ذریعے آپ تک نئے دور میں کام آنے والی مہارتیں پہنچائی جاہیں ۔ پھر ذاتی نگرانی اور منٹورشپ کے ذریعے ان کی رفتار، ترقی اور تسلسل کا جائزہ لیا جاتا رہے۔

زندگی پرو مثبت سمت میں ابھی صرف ایک آغاز ہے۔ آپ اس میں بھرپور حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ ایسے کہ آپ ہمارے پریمیم ممبر بنیں، جس کی ممبرشپ 7 اپریل تک بلکل فری ہے۔ پھر یہ کہ ہماری پوسٹیں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شئیر کریں اور اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔ اپنی رائے مشورے اور تحریریں ہمارے ساتھ شئیر کریں۔ بہتری کا یہ سفر آپ کی مدد سے ہی جاری رہ سکتا ہے۔